تازہ تر ین

فرحانہ مقصودڈرامہ سیریل”باغی“کے اہم کردارمیں کاسٹ

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ فرحانہ مقصودکو ڈائریکٹرفاروق رندکی ڈرامہ سیریل”با غی“کے اہم کردارمیں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ ان دنوں بیدیاں روڈ پر واقع ایک گاﺅں میں جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی اس سیریل میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں میں صباقمر،علی کاظمی،سرمدسلطان کھوسٹ،عرفان کھوسٹ اور سیمی راحیل قابل ذکر ہیں۔ اس بارے میں فرحانہ مقصودنے بتایا ہے کہ یہ سیریل ایک اہم سماجی موضوع کا احاطہ ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی جاسکتیں البتہ مجھے اس بات کی بے حدخوشی ہے کہ میں فاروق رند جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹرکے ساتھ کام کررہی ہوں جنہوں نے ہمیشہ منفردموضوعات پر ہی کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ڈرامے بہت زیادہ پسندکئے جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فرحانہ مقصودنے بتایا کہ میں ایکٹنگ کے ساتھ گلوکاری بھی کررہی ہوں اورجلدہی میرانیاگاناریلیز ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain