تازہ تر ین

حکومت اور پی پی اہم معاملے پر آمنے سامنے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بارے میں 28 ویں آئینی ترمیم پر ڈیڈلاک کے باعث آئینی ترمیم زیرالتوا چلے جانے کا امکان ہے۔ سردار ایاز صادق نے آج قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم منظور کرانے کا پروگرام بنایا تھا جبکہ سینٹ میں جمعہ کو آئینی ترمیم لانے کا شیڈول تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا فیصلہ کن اجلاس بلایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کے غیر لچکدار رویئے کے باعث آئینی ترمیم کے بارے میں پیشرفت نہیں ہو رہی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کی منظوری میں پیکج ڈیل کے نام پر ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کا درپردہ مطالبہ کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی میں ہارڈ لائنر بھی آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain