تازہ تر ین

گوندا کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ممبئی(ّویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ڈانسر اور بہترین اداکار گووندا ایک بار پھربڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں لاتعداد کامیاب فلمیں دینے والے اداکار گووندا کے لاتعداد مداح ہیں جو انہیں پھرسے فلموں میں اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔اداکار نے بڑی اسکرین سے غائب ہونے کے بعد سیاست میں بھی قدم رکھا لیکن کچھ عرصے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ بالی ووڈ ہی ان کا پیشہ ہے۔ اداکار آخری بار ایک لمبے عرصے کے بعد فلم ”کل دل“ اور”ہیپی اینڈنگ“ میں نظر آئے تھے تاہم اب ایک بار پھروہ دیپنکرسیناپتی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”آگیا ہیرو“ سے پھر سے مداحوں کو محظوظ کرنے آرہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی مکمل ہوچکی ہے جواس ماہ یلیزہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain