تازہ تر ین

اسد سے راہیں کیوں جدا کیں ….وینا کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور( ویب ڈیسک)اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے میں اپنے کمرے کا دروازہ بند کر کے سوتی تھی کیونکہ مجھے اسد خٹک سے خوف آتا تھا۔انہوں نے بتا یا کہ دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد میں کمرا بند کر کے سوتی تھی کیونکہ مجھے ان سے خوف آتا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اسد نے مجھے پرپوز کیا تھا تو کہا تھا کہ وینا میرے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن میں آپ کو دنیا کی ساری خوشیاں دوں گا ،میں نے صرف ایک جملے پر شادی کے لیے ہاں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنا یا گیا اور اس کے بعد ذہتی تشدد کا نشانہ بھی بنا یا گیا۔اسد خٹک میرے بچوں کو بار بار دبئی لے کر چلے جاتے تھے جب میں اپنے بچوں کو لینے جاتی تو وہ ملنے بھی نہیں دیتے تھے۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اسد خٹک کے ساتھ بات چیت کر لیتی ہوں لیکن اگر کوئی مجھے یہ کہے کہ اس کے ساتھ ایک چھت کے نیچے رہنا ہے تو یہ میں نہیں کر سکتی ،اس سے اچھا میں موت کو پسند کروں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain