اسلام آباد( ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں آرہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مارچ ملک کیلئے اہم مہینہ ہے ¾پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے ¾ آرٹیکل 62اور 63پر تاریخی فیصلہ آنے والا ہے۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور میں دفتر کھولنا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ 20کروڑ عوام کے دلوں پر راج کر چکا ہوں۔