تازہ تر ین

مناکوکے ہاتھوں مانچسٹرسٹی کابوریابسترگول

مانچسٹر(آئی این پی) چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں موناکو نے مانچسٹر سٹی کی بڑی ٹیم کو تین ایک سے ہرا دیا۔چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں موناکو کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کے خلاف پہلا گول آٹھویں منٹ میں داغا۔ ایک گول کی برتری لینے کے بعد موناکو نے حریف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا جس کے نیتجے میں وہ 29ویں منٹ میں ایک اور گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے کچھ ہمت دکھائی اور 71ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ موناکو نے 77 ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر کامیاب حملہ کر کے تین ایک سے میچ اپنے نام کر لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain