تازہ تر ین

دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کےلئے قومی کرکٹرز کاکیمپ آج ختم ہو گا

لاہور(اے پی پی ) دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کےلئے قومی کرکٹرز کا قذافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ آج ختم ہو گا اور کھلاڑیوں کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دی جائے گی اور بعد ازاں کرکٹرز ویسٹ انڈیز جانے کےلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکھٹے ہوں گے۔ ٹیم ویسٹ انڈیز کےلئے 20 مارچ کو روانہ ہوگی۔ تربیتی کیمپ کے آخری روز کپتان سرفراز احمد ساڑھے بارہ بجے میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 26 مارچ سے ویسٹ انڈیز کے شہر کینگسٹن میں ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگی۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 30 مارچ، تیسرا یکم اپریل اور چوتھا2 اپریل کو کوئنز پارک میں کھیلا جائیگا۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز 7 اپریل کو گیانا نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے ہوگی۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو اور تیسرا 11 اپریل کو گیا نا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا، دوسرا 30 اپریل کو بارباڈوس اور تیسرا 10مئی کو ڈومینیکا میں ہوگا۔ پی سی بی نے دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جس کی کپتانی سرفرا ز احمد کریں گے جبکہ ٹیسٹ کی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا جس کی کپتانی مصباح الحق کریں گے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain