تازہ تر ین

عدنان صدیقی،سجل علی کی بالی ووڈ فلم ’موم ‘ کا پوسٹر ریلیز

لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستان کے مشہور اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بلاآخر بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دیدی ہے ،دونوں اداکاروں کی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔عدنان صدیقی اور سجل علی جلد بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے ساتھ نئی فلم’موم‘میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم’کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔روی ا±دیوار کی ہدایت کاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ اور امریتا پوری شامل ہیں۔واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain