تازہ تر ین

علی عظمت ، عرواحسین کے ساتھ نئی فلم میں کام کریں گے

لاہور(شوبز ڈیسک ) گلوکار علی عظمت اداکارہ عروا حسین کیساتھ آنیوالی نئی فلم “جھول” میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کیمطابق فلمساز شاہد شفاعت کی فلم جھول کے مرکزی کردار میں گلوکار علی عظمت اداکارہ عرواحسین کیساتھ جلوہ گرہونگے۔ فلم کو عید الفطر پر ریلیز کیا جائیگا۔ پوسٹر میں اداکارہ عروا حسین اور گلوکار علی عظمت کو انوکھے انداز میں دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم جھول کیلئے اداکارہ نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا تھا تاہم فلم ٹریڈ سے وابستہ شخصیات کے مطابق اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکارہ کا یہ فیصلہ کس حد تک درست ثابت ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain