تازہ تر ین

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کا سیٹ نذر آتش

ممبئی( شوبز ڈیسک)سنجے لیلا بھنسالی کی بولی وڈ فلم ‘پدما وتی’ کا سیٹ ایک مرتبہ پھر تشدد کی لپیٹ میں آگیا اور ریاست مہاراشٹرا کے تاریخی شہر کولہاپور میں شوٹنگ کے دوران ایک مشتعل گروپ نے اسے نذر آتش کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کولہاپور میں ہونے والے اس حملے میں 30 سے 50 افراد ملوث تھے، جو تمام رکاوٹوں اور محافظوں کو دھکیلتے ہوئے شوٹنگ کے مقام پر جا پہنچے۔رپورٹس نے مطابق ان افراد نے پٹرول بم اور جلتی لکڑیوں کے مدد سے مبینہ طور پر شوٹنگ کے لیے تیار کیے گئے سیٹ کو آگ لگادی۔حادثے کے وقت فلم میں شامل اداکار اور شوٹنگ میں معاونت کرنے والا عملہ سیٹ پر موجود نہیں تھا لہذا وہ اس حملے سے محفوظ رہے۔، تاہم سیٹ پر موجود ایک گھوڑا بری طرح زخمی ہوگیا۔واقعے کی شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔2 ماہ قبل بھی راجھستان میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی پر کرنی سینا کے کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، جن کا کہنا تھا کہ فلم میں ‘پدماوتی’ (بھارتی شہزادی) کے بارے میں غلط حقائق پیش کیے گئے اور ان کے آباو¿ اجداد کی تاریخ کو مسخ کیا گیا۔فلم ‘پدماوتی’ میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain