لاہور(ویب ڈیسک )مال روڈ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سہولت کار انوار الحق کی نشاندہی پر سرکلر روڈ سے 4 دہشتگرد گرفتار ہو گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، 3 ملزمان کا تعلق مہمند جبکہ ایک کا باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں عرفان خان، عطائ الرحمان، عبد اللہ اور امام شاہ شامل ہیں۔
