تازہ تر ین

سی پیک کے خلاف پرپیگینڈے ۔ انکشاف سے ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے خلاف مختلف لابیوں کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈے سامنے آئے‘ پہلے دن سے سوشل میڈیا پر سی پیک کے خلاف مہم چلائی گئی‘ صوبوں میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن چھ ویں جے سی سی کانفرنس سے وفاق اور صوبوں میں یک جہتی پیدا ہوگئی‘ سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کی ایک نئی لہر سامنے آگئی ‘ معیشت آج گلوبلائزڈ ہوچکی ہے‘ عالمی معیشت میں پاکستان کا مستبقل اس بات پر منحصر ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری زیادہ سے زیادہ پاکستان میں لائی جائے‘ چین نے پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے صنعت کو منتقل کررہا ہے‘ چین کی صنعتوںکو پاکستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں سی پیک کے تحت اکنامک رونز میں چین کی صنعت منتقل کی جائے گی‘ پاکستنا کے مفاد کے خلاف چین کی صنعتون کو کوئی مراعات نہیں دیں گے‘ اس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی‘ ٹیکنالوجی پاکستان آئے گی اور روزگار کے مواقع ملیں گے‘ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پہلے اپنا سرمایہ تو اپنے ملک میں لے آئیں غیر ملکی سرمایہ خود بخود آجائے گا۔ جمعہ کو ان خیالات کا اظہار ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق شیخ کی سی پیک کے تحت اکنامک زونز میں چین کے صنعت کاروں کو صنعتوں کی اجازت کے حوالے سے تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا کہ سی پیک کے تحت اکنامک زون کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس میں مراعات صرف چین کی کمپنیوں کو ملیں گی اس سے تاثر یہ ملتا ہے کہ پاکستان کے صنعتکاروں کو وہ مراعات نہیں ملیں گی سی پیک وقت کی ضرورت ہے لیکن بعض ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain