تازہ تر ین

عوام کیلئے ٹیکس بم تیار, نئے بجٹ میںکتنے ارب کے ٹیکس شامل؟دیکھئے خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 90 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس نافذ کرنے پر غور کیا گیا،13 چیف کمشنروں کو رواں مالی سال کا 3621 ارب روپے کا ریونیو ہدف پورا کرنے کیلئے گزشتہ سال سے کم ٹیکس ادا کرنے والے کاروباری حضرات کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت، وزیرخزانہ نے ایف بی آر حکام کو بجٹ تجاویز پر چیمبرز آف کامرس سمیت دیگر سٹیک ہولڈروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی۔ جمعرات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمدارشاد نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تیاریوں اور نئی ٹیکس تجاویز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں سنیٹر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ 30 جون تکرواں مالی سال کا 3621 ارب روپے ٹیکس ریونیوہدف حاصل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لی جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain