تازہ تر ین

کوئٹہ : ایف سی اور حساس اداروں کی کامیاب کاروائی ، بھاری مقدار میں بارودی اور تخریبی کاری مواد برآمد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف سی اور حساس ادارے نے کوئٹہ کے ملحقہ علاقے کوہلو اور سمونگلی میں کارروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کوہلو سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور تخریبی مواد برآمد ہوا ہے، سمونگلی سے 4 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ۔ ہفتے کے روز ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد کیا ۔ کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے 28 کلو بارود ، 6 راکٹ، 5 فیوز، کیمرے اور دیگر تخریبی مواد برآمد ہوا ۔ دوسری جانب ایف سی اور حساس ادارے نے سمونگلی میں کارروائی کرکے پانچ ایس ایم جیز ، تین رائفلیں ، چھ دستی بم ، تین راکٹ اور کئی راﺅنڈ برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain