لاہور(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ چیئرانگ کراس کے 4 سہولت کاروں کا 30 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ چیرنگ کراس کے 4 سہولت کاروں کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا. پیش کیے جانے والوں میں سانحہ چیرانگ کراس کے مرکزی ملزم انوار الحق کا بھائی عبداللہ بھی شامل ہے. اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے چیرنگ کراس دھماکے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا. ملزمان کے شناختی کارڈز پر غلط معلومات درج ہے. کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ سہولت کاروں سے تفتیش کرنی ہے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے. انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سہولت کاروں کا 30 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا. سانحہ چیرنگ کراس کا مرکزی ملزم انوار الحق پہلے ہی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے. ملزم انوارالحق کے تین بھائیوں وحید اللہ ابو ھریرہ ،عبداللہ اور والد فضل الرحمن شامل ہیں۔
