لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ شماریات نے صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں مردم شماری کا عمل شروع کردیا ہے اس سلسلے میں صوبے بھر میں بتائے گئے 745بلاکس کو 867 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل شروع کیا گیا خانہ شماری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے گزشتہ روز خانہ شماری کا آخری دن تھا یہاں یہ امیر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے مردم شماری کا افتتاح ماڈل ٹاﺅن میں واقع اپنے گھر سے کیا۔
