Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شمالی کوریا میں نبی کریم ﷺ اور قرآن کی توہین پر پابندی کا قانون منظور
    • بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ معاہدہ منظور، نئے حملے منسوخ
    • لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ
    • معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟
    • لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل کے استعمال پر ٹسکنی کورٹ یارڈ سیل کر دیا
    • برطانیہ مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار
    • امریکی ایران مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے
    • ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
    • غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
    • پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ
    • پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ
    • ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا
    • فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی
    • گوگل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل
    • جاپان کے کپتان واٹارو اینڈو چوٹ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر
    • ایبولا قرنطینہ کے بعد ڈی آر کانگو ورلڈ کپ کے لیے امریکہ پہنچ گئے
    • اوچ پاور پلانٹ ، بجلی کی فراہمی بند، بلوچستان کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
    • دہلی ، پانچ منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں ایونٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی پیک کے روٹ میں تبدیلی, صدر پاکستان ممنون حسین کا بڑا علان

    By Daily Khabrainمارچ 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    mam
    mam
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اور مالیاتی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیا ہے جس کے بےن الاقوامی مالیاتی ادارے بھی معترف ہیں‘ سی پیک منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی‘ سی پیک کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اس بارے منفی پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ کرپشن اور بدعنوانی کی لعنت نے ملکی ترقی کا راستہ روکے رکھا جس کے خاتمہ کیلئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، نوجوان نسل تعلیم کو اپنی منزل تصور کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ حکومت تعلیم‘ صحت‘ انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں یکساں ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔صدر مملکت نے یہ با ت گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کے 61 ویں کانووکیشن سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ‘ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی‘ قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر تقی زاہد بٹ‘ پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج پروفیسر طاہر جاوید‘ فیکلٹی ممبران‘ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج پنجاب اور اس کے ملحقہ علاقوں کیلئے تحریک پاکستان کا مرکز رہا ہے اور اس ادارے کے اس وقت کے طلباءقائد اعظمؒ سے رہنمائی حاصل کرتے تھے اور تحریک پاکستان کے پیغام کو کونے کونے میں پہنچاتے تھے،ہمیں ایسے اداروں کے ذریعے اکابرین کی تعلیمات اور رہنمائی کو فروغ دینا ہو گا۔ صدر ممنون حسین نے اس بات پر زور دیا کہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے طلبہ اور اساتذہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ادارے کے وقار اور عظمت کو بلند رکھتے ہوئے قائد اعظمؒ کی تعلیمات کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی عملی زندگی میں ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل کو ماضی کے تناظر میں ناامید نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اب پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور ان طلبہ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تحقیق کو اپنا شعار بنائیں اور اعلیٰ ترین تعلیم کے حصول کے لیے دنیا میں جہاں بھی جانا چاہیں جائیں لیکن اپنی شناخت کی ہمیشہ حفاظت کریں کیونکہ آپ کی شناخت ہی آپ کی پہچان ہے جس کی وجہ سے دنیا میں آپ کی اہمیت تسلیم کی جائے گی اور مستقبل کی دنیا کی تشکیل میں آپ اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے پیش نظر ہمیں ایسی شخصیات پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دیکر وطن عزیز کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف انہی قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے جو اپنی تاریخ کو یاد رکھتی ہیں اور اپنے اسلاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن جو قومیں ماضی کو سینے سے لگا کر مستقبل کیلئے بامعنی اور قابل عمل منصوبہ بندی کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتیں‘ ترقی کی راہیں ان پر محدود ہو جاتی ہیں‘ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کی ذمہ داری دیگر اداروں سے بڑھ جاتی ہے کہ وہ قوم کے مسائل کی نشاندہی کرکے اس کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریں لیکن اس صورت میں ممکن ہو گا کہ اگر یہ ادارے ایک روایتی تعلیمی ادارے کی بجائے فروغ علم کے سلسلہ میں سنٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل ہو جائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک ایک بہت اہم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی کیونکہ اس منصوبہ سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا جس سے غربت کی شرح کم ہو گی۔ انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ان منصوبوں کی تکمیل میں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ اس وقت توانائی‘ انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی کے بہت سارے منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پر تنقید کرنیوالوں کو علم ہونا چاہئے کہ تمام شعبے ایک دوسرے سے متصل ہیں جبکہ موجودہ حکومت تعلیم‘ صحت‘ انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں یکساں ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر صدر مملکت نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو میڈلزبھی پہنائے۔ قبل ازیں پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟

    تازہ ترین

    بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟

    غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال

    پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.