تازہ تر ین

کامران اکمل کا سرفراز احمد بارے اہم اعلان

لاہور (ویب ڈیسک ) دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹیم میں کم بیک کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کپتان سرفراز احمد کے مداح نکلے، کہتے ہیں عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے اور ایسا کبھی کبھار ہو جاتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ آج نہیں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ سرفراز احمد کی کارکردگی سب کے لئے مثالی ہے۔ اپنے چھوٹے بھائی کے ڈراپ ہونے یعنی عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کو مانتے ہوئے کامران کا کہنا تھا کہ ایسا ہو جاتا ہے۔ پی ایس ایل کے ٹاپ سکورر نے مصباح الحق اور یونس خان کا خاص طور پر نام لیا کہ وہ بہترین پرفارمنس دیتے ہیں، انہیں عمر کا طعنہ نہیں دینا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain