لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارندیم بیگ اور صبافیصل نے بلڈزرگروپ کے کمرشل کی شوٹنگ مکمل کرادی۔دونوں فنکاروں نے گزشتہ روز لاہور کے نواحی علاقے میں واقع ایک نئی ہاﺅسنگ سیکم میں کمرشل کی شوٹنگ کرائی جسے دوروزمیں مکمل کیا گیا۔ کمرشل کی شوٹنگ کرانے کے بعد ندیم بیگ کراچی واپس چلے گئے ہیں۔اس بارے صبافیصل نے بتایا کہ وہ ایکٹنگ کے ساتھ کمرشل میں بھی مصروف ہیں اور ان دنوں لاہورمین ان کے چار ڈراموں کی ریکارڈنگ جاری ہے۔