دبئی (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے درمیان اسٹیج کے پیچھے گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ¾دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ تصویریں بنوائیں تاہم دونوں کے درمیان اسٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔رنبیر کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر اسٹیج کے پیچھے ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں جس میں ماہرہ خان اور رنبیر کے درمیان کسی بات پر شدید جملوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور ماہرہ خان کافی غصہ میں دکھائی دےرہی ہیں جب کہ رنبیر بھی کافی سنجیدہ ہیں تاہم ویڈیو میں آواز نہ ہونے کی وجہ سے واضح نہ ہوسکا کہ دونوں کے درمیان کس موضوع پر گفتگو کی جارہی ہے۔ماہرہ اور رنبیر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ¾مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو شاید رنبیر اور ماہرہ خان کا کوئی نیا حربہ ہے۔