Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دہلی ، پانچ منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں ایونٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا
    • ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان: ٹرمپ کا دعویٰ
    • ایران جنگ، 150کے قریب ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں
    •  وفاقی بجٹ آج  پیش کیا جائے گا،تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان
    • سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے  جدہ پہنچ گئے۔
    • صومالیہ کے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کے لیے میچ آفیشل مقرر
    • فیفا ورلڈکپ ، افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی
    • میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا
    • سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صومالی ریفری کو داخلے سے روکا گیا: ٹرمپ انتظامیہ
    • ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
    • پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
    • پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
    • ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل
    • گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
    • یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
    • برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
    • کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
    • چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سیاسی جماعتوں سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

    By Daily Khabrainمارچ 20, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے سیاسی جماعتوں کو مشترکہ طور پر قانون سازی میں حکومت کی معاونت کرنی چاہیے۔ فرقہ ورانہ تنظیموں کو نرمی یا رعایت دینے کی کبھی بات نہیں کی۔ کراچی مین سندھ کے اندر آپریشن کا کپتان وزیراعلیٰ سندھ کو بنایا، ملک میں امن سیکیورٹی ایجنسیز اور عوام نے مل کر قائم کرنا ہے۔ اقوام عالم نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں امن کیلئے بہتری آئی ہے۔ وہ پیر کے روز ایوان بالا میں ملک میں کالعدم تنظیموں دہشت گرد گروہوں اور فرقہ وارانہ تنظیموں کے حوالے سے سینیٹر سحر کامران ، تاج حیدر ، میاں بخش کریم اور خواجہ سسی پلیجو سمیت ایک سینیٹر کی وضاحت پر بیان دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ عزیز پاکستان کا مفاد ہے ملک میں دہشت گردی خاتمہ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ طور پر قانون سازی کرنا ہوگی۔ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی مذہبی یا فرقہ واریت پھیلانے والی تنظیم کو اجازت نہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کچھ لوگوں کو چوہدری نثار علی خان سے تکلیف ہے کیونکہ وہ کرپٹ لوگوں کو کوئی رعایت نہیں دیتے۔ ہمیں سچ دلیل کے ساتھ بولنا چاہیے میں نے فرقہ وارانہ تنظیموں کو نرمی دینے یا رعایت کرنے کی بات نہیں کی پچھلے دس سالوں میں کسی کو علم ہی نہیں تھا کہ اس ملک میں کتنی کالعدم تنظیمیں ہیں اور نہ ہی پچھلی دو حکومتوں نے اس پر پارلیمنٹ میں بات کی میں نے کراچی آپریشن کا CM سندھ قائم علی شاہ کو کپتان بنایا کیونکہ وہ صوبائی معاملہ تھا میں نے کبھی بھی کراچی آپریشن پر بات نہیں کی اور نہ ہی وفاقی حکوتم نے اس کا کریڈٹ لیا جب تک عوام سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسز کے ساتھ مل کر کام نہ کریں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ملک میں ہر روز کئی کئی دھماکے ہوتے تھے نارتھ وزیرستان سے دہشت گرد تنظیمیں کارروائیاں کرتی تھیں اب بارڈر کی دوسری طرف سے دہشت گرد کارروائیاں ہوتی ہیں اور دہشت گردی میں بہت کمی آئی ہے دنیا کہتی ہے کہ پاکستان میں امن و امان میں بہت بہتری آئی ہے کسی دہشت گرد تنظیم کا پاکستان میں ہیڈ کوارٹر نہ ہے فرقہ وارانہ تنظیموں کی لیڈر شپ جیلوں اور کیسز بھگتتے ہیں لیکن سینکڑوں اور ہزاروں کارکن ہوتے ہین ان سب کے خلاف بغیر مقدمات اور ثبوتوں کے کارروائی نہیں ہوسکتی مجھ سے مولانا سمیع الحق کی قیادت میں ایک وفد آکر ملا اس پر طوفان برپا ہوگیا یہی لوگ پچھلی حکومت میں حکومت کے عہدیداروں سے ملتے رہے الیکشن میں حصہ لیا اس وقت کوئی شور نہیں مچا میرے ساتھ ان کی ملاقات غیر ارادی طور پر بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے ہوئی تھی ۔ دریں اثناءسینیٹ کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں مفاہمت اور مک مکاﺅ پالیسی کے تحت حکومتی وزراءاور ممبران سینیٹرز کی غیر حاضری کے باوجود کورم کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ کی خاموشی 9 سینیٹرز کے ہمراہ اجلاس جاری رکھا۔ پیر کے روز سینٹ کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہوا تو حکومت و اپوزیشن اراکین کی تعداد صرف 9 تھی جبکہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے علاوہ کوئی وفاقی وزیر ایوان میں نہیں تھا تلاوت کلام پاک کے بعد حکومت کے پانچ جبکہ اپوزیشن کے چار اراکین ایوان میں تھے تاہم مک مکاﺅ پالیسی کے تحت سینیٹ میں کورم کی نشاندہی نہیں کی گئی سینیٹ میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے علاوہ 13 سیاسی جماعتیں ہیں مگر سب خاموش تھیں جبکہ 9 وزراءممبران سینیٹرز ہیں۔ ملک میں دہشتگردی ، فرقہ ورانہ فسادات اور کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بحث کرتے ہوئے سینیٹر کامران سحر نے کہا کہ دشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے قومی مفاد کو دہشت گردی پر ترجیح دی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کے مضبوط لنک ہیں وہ پاکستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں پاکستان کو دہشت گرد تنظیمیں نقصان پہنچا رہی ہیں پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا اس ملک کو مستحکم کرنا ہوگا۔ ہماری ترجیح پاکستان کا ا ستحکام ہے۔ ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط و مستحکم ڈگر پر لانا ہوگا۔ پاکستان کو پر امن ملک بنانا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی سرزمین استعمال کرنے کے لئے پاکستان میں دہشت گرد گروپ کام کررہے ہیں اس پر پاکستان کا موقف اپنا ہے کہ ہماری زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی ۔ کالعدم تنظیمیں ہماری زمین استعمال کررہی ہیں بعض تنظیمیں کہتی ہیں کہ ہم دفاع پاکستان کا کام کررہی ہیں۔ اسلحہ کا سرعام استعمال کرتی ہیں ضیاءالحق کی آمرانہ پالیسی آج بھی چل رہی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر صوبائی حکومتیں عمل درامد کرانے میں ناکام رہی ہیں۔ دہشت گردوں سے کبھی ڈرے نہیں ہیں نہ جھکیں گے اور نہ کبھی ہمت ہاریں گے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر عبدالقیوم خان نے کہاکہ انسانوں کی جانیں لینے والے محب وطن پاکستانی نہیں ہیں ۔ فرقہ واریت کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ ملک میں فرقہ واریت کی جنگ شروع ہے۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا کہ مدارس اور مذہبی جماعتیں بیڈ اور گڈ طالبان کی جنگ شروع کئے ہوئے ہیں یہ ملک اسلام اور دین کے نام پر بنا ہے مگر دین پر فرقہ واریت پھیلائی جارہی ہے ایم کیو ایم کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ مسلک کے نام پر مسلمانوں کو شہید کیا یہ انتہا پسند مسلمان ہیں فرقے کا نام لے کر ایک مخصوص مسلک کو پروموٹ کیا جاتاہے پاکستانیوں کے خون سے کھیلا جارہا ہے افواج پاکستان نے قربانیاں دی ہیں ۔ سرعام مسلمانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے حکومت پاکستان نے جن جماعتوں اور فرقوں پر پابندی عائد کی ہے انہیں چندہ اور جلسہ عام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر ایوان میں ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا جائے۔ سینیٹر سلیم ضیاءنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں اور کوشش کی جائے کہ ان سے کسی قسم کا سمھجوتہ نہ کریں سینیٹر نہال ہاشمی نے کہ اکہ دہشت گردی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ہدف نہ بنائیں دہشت گردی سے نہیں بلکہ لوگوں کو چوہدری نثار سے تکلیف ہے پارلیمنٹ کے تمام اراکین کو بحث کرنی چاہیے۔ (عابد شاہ)

    Daily Khabrain

    Keep Reading

     وفاقی بجٹ آج  پیش کیا جائے گا،تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان

    سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے  جدہ پہنچ گئے۔

    ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی

    تازہ ترین

    ایران جنگ، 150کے قریب ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں

     وفاقی بجٹ آج  پیش کیا جائے گا،تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان

    سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے  جدہ پہنچ گئے۔

    ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.