تازہ تر ین

منا بھائی کا ہیرو ہوتا تو سنجے سے بہتر کام نہ کرسکتا:شاہ رخ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے کہا ہے کہ اگر میں منا بھائی میں کام کرتا تو سنجے دت سے بہتر کام نہیں کرسکتا تھا۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جب شاہ رخ خان سے فلم منا بھائی کو چھوڑنے پر افسوس کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہر فلم کسی نہ کسی کی قسمت میں لکھی ہوتی ہے اور سمجھتا ہوں کہ جس بہتر انداز سے سنجے دت نے منا بھائی کے کردار کو نبھایا، میں اس طرح سے یہ کردار نہیں کر سکتا تھا، سنجے دت نے فلم میں زبردست اداکاری کی تھی۔ فلموں کی شوٹنگ کے دوران لگنے والی چوٹوں اور پھرسرجریز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ پورے کرئیر کے دوران میں نے مختلف چوٹوں کے باعث 9 سے 10 سرجریز کروائیں اور ابھی بھی مجھے اپنی چوٹ کے ٹانکے کھلوانے کے لئے جانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain