ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا فلم “گول مال “کے سلسلے کی اگلی فلم کا حصہ ہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا فلم “گول مال” کے سلسلے کی نئی فلم جس کا نام “گول مال اگین “ہو گا میں اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی،فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن،ارشد وارثی،تشار کپور،کونال کھیمو،سنجے مشرا اور دیگر شامل ہیں، فلم کی ہدایات روہت شیٹھی دے رہے ہیں،فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔