لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ صباقمرکی پہلی بھارتی فلم”ہندی میڈیم“ بارہ مئی کو ریلیز ہوگی جس کا ٹریلرچندروزتک ریلیزکی جائے گا جبکہ فلم کی باقاعدہ پبلسٹی آئندہ ماہ شروع ہوگی جس میں صباقمربھی شریک ہوں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اس فلم کی نمائش کی کوشش کی جاررہی ہے اور اس مقصدکے لئے دوادارے فلم کے حقوق حاصل کرنے کی تگ ودومیں مصروف ہیں جبکہ ایک چینل بھی اس دوڑ میں شامل ہے۔ڈائریکٹرسکیت چوہدری کی اس فلم میں صباقمرنے عرفان خان کی بیوی کاکردارکیا ہے جس کے بارے میں وہ بہت پرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شائقین کو یہ فلم ضرورپسندآئے گی۔ صباقمرنے مزید بتایا کہ وہ ان دنوں لاہورمیں ایک نئی سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس کی تکمیل کے بعد انڈیا جاﺅں گی۔