تازہ تر ین

یوم پاکستان, فوجی قوت کا بھرپور مظاہرہ, بھارت کو دو ٹوک اعلان

اسلام آباد /لاہور/ کراچی/ پشاور/ کوئٹہ/ گلگت / مظفر آباد (نمائندگان خبریں، نیوز ایجنسیاں)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں77واں یوم پاکستان
انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاندار فوجی پریڈکا اہتمام کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں ¾رینجرز ¾ پولیس اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی دستوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ¾خواتین نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ پریڈ میں حصہ لیا ¾پاکستان کے تمام چھوٹے ¾ بڑے شہروں اور قصبوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ¾ صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21¾ 21توپوں کی سلامی سے ہوا ¾ نماز فجر کے بعد مسجدوں میں ملک کی ترقی ¾ خوشحالی ¾ سلامتی اور امن کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ¾دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات ¾ حساس تنصیبات ¾ حساس علاقوں میں چھوٹی اوربڑی عمارتوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ¾21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مسجدوں میں ملک کی ترقی، خوشحالی ¾سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کیا گیا۔یوم پاکستان پر سب سے بڑے شہر کراچی ¾لاہور ¾اسلام آباد ¾ پشاور ¾کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔آج سے 77 سال قبل 1940ءکو اس دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔پاکستان میں حکومتی سطح پر ہر سال 23 مارچ کو تقریبات منعقد کی جاتی ہیںتاہم فوجی پریڈ کو تقریبات میں منفرد اہمیت حاصل ہے ¾وفاقی دارالحکومت میں شکر پڑیاں کے مقام پر شاندار رایتی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ¾پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں، رینجرز، پولیس اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی دستوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ¾فوجی پریڈ میں سب سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہنچے، جنہوں نے دیگر مہمانوں کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے ¾تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ¾ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،سمیت مسلح افواج کے سربران ¾وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت اراکین پارلیمان اور دیگر رہنما اور مہمان شریک ہوئے۔پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین صدارتی بَگھی پر پریڈ گراو¿نڈ پہنچے، جہاں وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ان کا استقبال کیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد صدر ممنون حسین نے جیپ میں سوار ہوکر مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔ایئر چیف مارشل سہیل امان کی قیاد ت میں ایف 16طیارے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کو سلامی دی۔سہیل امان نے ایف 16 طیارہ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ایئر چیف مارشل کی جانب فلائی پاسٹ کے بعد پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر طیاروں نے بھی شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔صدر مملکت نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت پر چین، ترکی اور سعودی عرب کے فوجی دستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے فوجی دستوں کو بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ¾پریڈ کے دستے میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والے ملک میں تیار کردہ ناقابل شکست الخالد ٹینک ، الضرار ٹینک ،بکتر بند گاڑیاں ،توپخانہ ، جدید ویپن سسٹم ، اور جدید ترین ریڈار پریڈ کا حصہ بنے۔الخالد ٹینک کیمیائی اور ایٹمی حملے سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے ¾ الضرار ٹینک بھی جدید ترین ٹینکوں میں شمار ہوتا ہے۔پریڈ کے دوران ریڈارز، ٹینکس اور فوجی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے منسلک دیگر جدید روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کو بھی پیش کیا گیا۔ساٹھ کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے نصر میزائل ¾900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے شاہین میزائل، 1300 کلو میٹر تک روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے والے غوری میزائل سمیت کروز میزائل بابر اوردیگر جدید میزائل بھی پیش کیے گئے۔انتہائی درستدگی کے ساتھ روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کو 2700 کلو میٹر تک نشانہ بنانے والے شاہین تھری میزائل کو بھی پیش کیا گیا۔یوم پاکستان کی روایتی پریڈ کے دوران ملک کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی روایتی ثقافتی پریڈ بھی پیش کی گئی۔چاروں صوبوں کی جانب سے پیش کی جانے والی ثقافتی پریڈ میں جہاں علاقائی ثقافت کو پیش کیا گیا ¾وہیں صوبے کے مشہور اور تاریخی جگہوں کے ماڈل بھی پیش کیے گئے۔آرمی ایوی ایشن کی جانب سے کیے گئے فلائی پاسٹ مارچ میں کوبرا، پوما، فینک اور ایم آئی 17سمیت 19ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔فلائی پاسٹ مارچ کے دوران سب سے پہلے دن اور رات کے درمیان یکساں طور پر ا?پریشن کے لیے مفید کوبرا ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فلائی پاسٹ کیا گیا۔خیال رہے کہ کوبرا ہیلی کاپٹرز کا آپریشن ضرب راہ راست اور ضرب عضب میں خاص کردار تھا۔اس کے بعد ’فینک‘ ہیلی کاپٹرز کی جانب سے فلائی پاسٹ پیش کیا گیا ¾ یہ ہیلی کاپٹرز فوج کی جانب سے فوری نقل و حرکت اور آپریشن کےلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔آخر میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کی جانب سے بھی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔پریڈ کے دوران پاک فضائیہ کے شیردل فارمیشن نے دلکش فضائی مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیتے۔مظاہرے کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضاﺅں میں لہراتے ہوئے رنگ بکھیرے اور پریڈ اوینیو سے باہر اور ہزاروں کلو میٹرز کی بلندی تک مظاہرہ کیا۔شیر دل فارمیشن کے فضائی مظاہرے میں 6 طیارے شامل تھے جنہوں نے ایک ساتھ اور علیحدہ علیحدہ آسمان کی بلندیوں میں مظاہرہ کیا۔تقریب میں پاک فضائیہ کے ایف سولہ اور پاک ¾چین دوستی کے شاہکار جے ایف 17 تھنڈر نے بھی شاندار مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تیار کردہ نغمے پر اسکول کے بچوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیتے۔بچوں نے پرفارمنس کے دوران چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس دوران پاک فضائیہ کا چاق و چوبند دستے نے علامہ اقبال کو سلامی پیش کی اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔گارڈز تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے ایئر کموڈور سلمان محبوب تھے، تقریب کے دوران پاک فضائیہ نے مزار اقبال کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ دریں اثناءکراچی میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبہ سے منایا جا رہا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا ۔مساجد میں ملک کی سلامتی ،یکجتی،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیںکی گئیں۔گورنرسندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختراورتینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ سینئر وزیر میر ہزار خان بجارانی اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی مزار قائد پر گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم قیادت میں تمام تر سازشوں کے باوجود مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا،پاکستان لا زوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں پاکستان کے لئے عملی جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ھے اورملک کے موجودہ حالات ہم سے بھرپور قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضہ کررہے ہیں ۔گورنر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ملکی استحکام ، اتحاد و اتفاق اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کرنا ہوگا اورہمیں ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے استحکام و ترقی کو فوقیت دیتے ہوئے آگے بڑھناھوگا۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کے ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مل کر کام کرنا ھوگا۔گورنر نے مزار پر رکھی گئی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔میئرکراچی وسیم اختر نے ڈپٹی میئر کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی وسلامتی کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ہم ہر میدان میں ایک ہونگے تو ملک آگے بڑھے گا۔مزار قائد پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈئیر نادر شاہ نے بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔رینجرز ہیڈ کوارٹر میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے یاد شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ علاوہ ازیں یوم پاکستان کی منا سبت سے مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی روایتی پروقارتقریب منعقد ہوئی جبکہ گورنر سندھ سمیت دیگر اعلی سیاسی و عسکری قیادت نے بھی مزارقائد پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقدہوئی۔ اس موقع پر مسلح افواج کی قیادت کی جانب سے ان کے نمائندوں نے خصوصی طورپرحاضری دی ، پھول چڑھائے اور بابائے قوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ گارڈز کی تبدیلی کے بعد گورنرسندھ محمد زبیر جبکہ وزیر اعلی مراد علی شاہ کی جانب سے ان کے نمائندے صوبائی وزیر میرہزارخان بجارانی نے مزار قائد پر حاضری دی۔فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، 23 مارچ ہمارے لئے نہایت اہم ہے کیوں کہ 1940 کوآج کے ہی دن پاکستان کے قیام کی قرارداد منظور ہوئی، کراچی سمیت پاکستان کے تمام شہرترقی کی جانب گامزن ہیں، ہمیں ملک کے استحکام و ترقی کو فوقیت دیتے ہوئے آگے بڑھناہوگا، مسلم لیگ ہاﺅس میں یوم قرارداد پاکستان کے سلسلہ میں میاں محمد منیر آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ لاہور کے زیر صدارت میں تقریب منعقعد ہوئی جس میں مسلم لیگ پنجاب و لاہور کے عہدیداران و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں یوم قرارداد کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاںمحمدمنیر نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان تاریخ کے سب سے زیادہ قرضوں کے بوجھ تلے ہونے کے باعث اپنی معاشی آزادی کھوچکا ہے انہوںنے کہا کہ آج کے دن برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کا جو خواب دیکھا تھا وہ پاکستان کے حصول کی شکل میں پورا ہوا۔23مارچ1940کے دن ان تمام خطوں کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا تھا جہاں مسلمان اکثر یت میں تھے اس میں کشمیر بھی شامل تھا جب تک کشمیر کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی نہیں ملتی تب تک 23مارچ1940کی قرارداد عمل درآمد کے حوالے سے ادھوری رہے گی ۔23مارچ1940کے دن فلسطین کے مسلمانوں کے حقوق کے حق میں بھی قرارداد پاس کی گئی تھی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے پرامن جدوجہد کرنے پر پاکستانی شہری اور حکومت پر لازم ہے کہ ان کی حمایت کرے۔ خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے و صدر شعبہ خواتین پنجاب نے کہا کہ آج کے دن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کے لئے حکمت اپنی سیاسی سفارتی جدوجہد میں تیزی لانے اور جن مقاصد کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا انہیں پورا کیا جائے ان مقاصد میں پاکستان کو اسلام کی حقیقی تجربہ گاہ بنانے اور سیاسی معاشی اور سماجی آزادیوں کو یقینی بنانا سرفہرست ہے انہوںنے کہا کہ غیر ملکی مالیاتی ادارے بجلی، گیس، پانی کے بلوں میں اضافہ کے احکامات دے کر آزادی کے حقیقی تصور کو مجروح کررہے ہیں یوم پاکستان کے تاریخی موقع پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو انتہا پسندی ،دہشت گردی اور کرپشن سے پاک کیا جائے اور جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔یوم پاکستان کے تاریخی دن پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور اس کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔تقریب میں آمنہ الفت سابق ایم پی اے، ،شیخ عمر حیات ، سجاد بلوچ،انجینئر شہزادالہٰی،قیصر رشید، سہیل چیمہ، کنول نسیم،پروین سکندر گل،ناصر رمضان گجر،،رانا ریاض،بیگم حامد رانا،ثروت رضا،تبسم ناز، نگہت رانا،زیبا احسان،،ثمرین تاج،اشفاق فرزند بھٹی،،اعجاز چوہدری،وسیم رومی، شہزاد خان،لیاقت بٹ، رانا حنیف، حامد خان ،اشرف گجر،گلشن ،سمیرانواز و دیگر نے شرکت کی۔
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،ہماری ایٹمی طاقت کا مقصد امن کو یقینی بنانا ہے ،تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ دوستی چاہتے ہیں اور بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر بھارت کے غیرذمے دارانہ رویے نے خطے کے امن کو داﺅ پرلگا دیاہے، پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکارہے، دہشتگردی کے فتنے کاسر ہمیشہ کےلئے کچل دیا جائے گا ،آپریشن ردالفساد میں بچے کچے دہشت گردوں کا صفایابھی کردیا جائےگا۔یوم پاکستان23مارچ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہم اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی اور سالمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ایٹمی طاقت کا مقصد امن کو یقینی بنانا ہے ، پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں مگر بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے خطے کا امن داﺅپر لگا رکھا ہے، بھارت کی طرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیںاور کنٹرول لائن پر معصوم و نہتے شہریوں پر گولہ باری کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیںاور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات اور ہمسایوں سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور علاقائی سلامتی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رکھے گا اس ضمن میں عالمی برادری کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف برسرپیکار ہے اور دہشتگردوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں، ملک کا ہر شہری رد الفساد کا سپاہی ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے اورآج کے دن سر دھڑ کی بازی لگانے والے شہداکو یاد کرتے ہیں۔وطن عزیز کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔ہم نے کافی حد تک دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے جبکہ آپریشن ردالفساد میں بچے کچے دہشت گردوں کا صفایا کردیا جائےگا، دہشت گردی کے اس فتنہ کا سرکچل دیا جائے گا۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان مضبوط اقتصادی طاقت کے طور پر ابھر رہاہے اور خوشی ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے اور سی پیک میں دونوں ملکوں کی شراکت نے خطے میں ترقی کا دروازہ کھول دیا اورآج پاکستان پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی غیر ملکی پریڈ میں چینی دستے شرکت کررہے ہیں ، چین نے اس سے قبل کسی ملک میں فوجی پریڈ نہیں کی ۔چین کا مخلصانہ کردار قابل تعریف ہے ۔ یہ ہمارے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے ہمیں اپنے دوست چین پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس پریڈ میں جنوبی افریقہ سمیت ترک بینڈ کا دستہ بھی شرکت کررہا ہے اور میں اس شاندار پریڈ کے ا نعقاد پر فوجی افسران اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain