اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے مبارکباد پیش کی ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوازشریف کو یوم پاکستان کی مبارکباد خط کے ذریعے بھیجی ہے ، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے مضبوط تعلقات اولین ترجیح ، بھارت یہ تعلقات دہشتگردی اور کسی عداوت سے پاک موحول میں چاہتا ہے۔
