ممئی(ویب ڈیسک)دپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تو ہیں ہی لیکن اب لگتا ہے کہ وہ جلد سب سے زیادہ ایوارڈ لینے والی اداکارہ بھی بن جائیں گی کیونکہ اداکارہ نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈکون کے بالی ووڈ میں تومداح ہیں ہی لیکن اداکارہ ہالی ووڈ میں بھی مداحوں ایک بڑی فہرست بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کے حصے میں ایک اور بڑی کامیابی آئی جس پروہ بے حد خوش ہیں۔نئی دلی میں منعقد ہونے والے بارہویں سی این بی سی (انڈیا بزنس لیڈرایوارڈز) میں اداکارہ کو سال کی بہترین ’انٹرٹینمنٹ لیڈر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس پروہ بے حد خوش ہیں اوراس ایوارڈ کوانہوں نے اپنی بڑی کامیابی بھی قراردیا ہے جب کہ ایوارڈ کی تقریب میں اداکارہ کے لباس کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
ایوارڈ کی تقریب کے بعد جب اداکارہ سے ہالی ووڈ کے پراجیکٹس کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ تاحال کوئی بھی نیا پراجیکٹ سائن نہیں کیا البتہ انہیں ہالی ووڈ میں متعدد بڑے پراجیکٹس کی آفرضرور ہے جس پرمیں خوش ہوں اورسائن کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہوں۔
