تازہ تر ین

قومی کرکٹ ٹیم کالی آندھی کا قلع قمع کرنے کیلئے تیار

بارباڈوس (ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)اتوار کو کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں نے سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس شروع کردی،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے سات ٹی ٹونٹی میچوں میں سے پاکستان نے پانچ اور ویسٹ انڈیز نے دو میچ جیتے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کنگسٹن کرکٹ اسٹیڈیم بارباڈوس میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے مابین ویسٹ انڈیز میں ابھی تک تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے دو اور ویسٹ انڈیز نے ایک میچ میں فتح حاصل کی،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی 30مارچ جبکہ تیسرا یکم اپریل اور سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 02اپریل کو کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain