ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین سے آج بھی بہت ڈرتے ہیں اور اگر وہ کوئی غلط کام کریں تو ان کے خاندان اور دوست انہیں سیدھا راستہ دکھاتے رہتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان جو آج اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارکا اپنی ایپ پر مداحوں سے کہنا تھا کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں جب وہ کوئی غلط کام کرتے ہیں تو ان کے خاندان سمیت دوست احباب انہیں سیدھا راستہ دکھاتے رہتے ہیں۔ اداکارنے کہا کہ جب آپ بہت زیادہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو سب کو لگتا ہے کہ آپ جو کچھ کرتے یا کہتے ہیں وہ ٹھیک ہی ہوتا ہے جب کہ لوگ بھی آپ کی باتوں پریقین کرنا شروع کردیتے ہیں ۔