لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) سپر ہیرو ز کے مشہورخاتون کردار ونڈر وومن کے ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فینٹسی ایڈونچر فلم ‘ونڈر وومن کانیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔پیٹی جینکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الیناانایا، رابن رائٹ، کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر، ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاول، لیزا لووین اور فلورنس سونبا شامل ہیں۔چارلس روون، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھومتی ہے۔