لاہور(کلچرل رپورٹر)آزادی کشمیر کی تحریک کے پس منظرمیں بننے والی ”آزادی“کی شوٹنگ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ ساتھ فلم کی پوسٹ پروڈکشن بھی جاری ہے۔ڈائریکٹرعرفان ملک کی اس فلم میں اداکارہ سونیا حسین اور معمررانا لیڈرول کررہے ہیں جس کے بارے میں فنکاروں کاکہنا ہے کہ فلم کی کہانی بہت زبردست ہے جس پرہرلحاظ سے محنت کی جارہی ہے۔سونیا حسین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ عام طور ہمارے ملک میں کافی عرصے سے کشمیر کے موضوع پرفلمیں نہیں بنائی جارہیں جس پرعرفان ملک نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے بتایا کہاکہ میں ابھی اس کے علاوہ کسی اورفلم میں کام نہیں کررہی البتہ دوڈراموں میں کام ضرورکررہی ہوں۔