ممبئی(شوبز ڈیسک) دپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تو ہیں ہی لیکن اب لگتا ہے کہ وہ جلد سب سے زیادہ ایوارڈ لینے والی اداکارہ بھی بن جائیں گی کیونکہ اداکارہ نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈکون کے بالی ووڈ میں تومداح ہیں ہی لیکن اداکارہ ہالی ووڈ میں بھی مداحوں ایک بڑی فہرست بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔