تازہ تر ین

پاکستان سپر لیگ، شاہد آفریدی نے بڑی خبر سُنادی, بھائی کیخلافبول پڑے

لاہور (خصوصی رپورٹ) بوم بوم شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی کو چھوڑ رہا ہوں۔ بوم بوم نے پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت صدر زلمی کے ساتھ کام نہیں کرسکتا۔ اب میں کہیں اور ایکشن میں نظر آﺅں گا لیکن میں جہاں بھی جاﺅں گا میرے پرستار میرے ساتھ ہوں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آفریدی نے اپنے بھائی ملک جاوید آفریدی سے اختلافات کی وجہ سے زلمی چھوڑا ہے۔ وہ اپنے بھائی کی کرکٹ کے معاملات میں مداخلت کو پسند نہیں کرتے تھے۔ شاہد آفریدی نے چند ماہ قبل بھی زلمی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا مگر بڑوں کے کہنے پر رک گئے تھے۔ بہت سے فرنچائرز بھی ان کے ساتھ کنٹریکٹ چاہتے تھے۔ ابھی بھی ان کے پاس آپشن کی کمی نہیں‘ آئندہ سال پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم بھی سامنے آئے گی۔ ذریعے کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی جانب سے دعوت کے حوالے پر لالہ کے خلاف خبریں اور بیانات بھی زلمی چھوڑنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain