ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ خوامخواہ کے سکینڈلز سے بہت ٹینشن لیتی ہوں‘ محبت کے لیے وقت نہیں ۔راک اسٹار سے سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی نرگس فخری نے گزشتہ روز ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کام میں بہت مصروف اور خوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بارے میں افواہوں سے پریشان ہو جاتی ہیں، لوگ رائی کا پہاڑ بنا دیتے ہیں۔نرگس فخری کہتی ہیں کہ دوست بہت ہیں لیکن شادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ خوامخواہ کے سکینڈلز سے بہت ٹینشن لیتی ہوں اور یہی میرا ویک پوائنٹ ہے۔