تازہ تر ین

بنگلہ دیش کا پی سی بی کو کورا جواب

لاہور (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی لاہورمیں دوٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی تجویز مسترد کر دی۔ پی سی بی کے سربراہ شہریار خان نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بی سی بی حکام کو رواں سال کے وسط میں پاکستان آکر دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے لیکن بنگلہ دیش نے ایک بار پھر پاکستانی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ انہوں نے پاکستان آکر کھیلنے کا سوچا بھی نہیں ہے تاہم رواں سال جولائی میں پاکستان کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی حکام اس پیشکش کو بہت زیادہ اہمیت دے رہے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain