لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نور نے چوتھے شوہر سے بھی علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نور نے اپنے شوہر ولی حامد سے علیحدگی کیلئے خلع کی درخواست کورٹ میں دے دی۔ اداکارہ نور نے ڈیڑھ سال قبل ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی۔ ولی حامد معروف گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں۔ نور نے بتایا کہ ہم دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کررہے تھے جس کے بعد میں نے خلع کا فیصلہ کیا ہے۔ میری نیک تمنائیں ولی کے ساتھ ہیں مگر اب ہمارے راستے جدا ہیں۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/03/noor.png)