لندن(خصوصی رپورٹ) اگرچہ کئی تہذیبوں میں گرم پانی کے ٹب میں دیر تک بیٹھے رہنا ایک معمول کی بات ہے لیکن اب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ گرم پانی سے غسل حرارے (کیلوریز) جلانے اور خون میں گلوکوز کی مقدار کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔برطانیہ میں لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین کا اصرارہے کہ گرم پانی سے نہانے کا عمل انسانی جسم پر ورزش جیسے اثرات مرتب کرتا ہے، اس کے ذریعے نہ صرف ٹائپ ٹو ذیابیطس کو دوررکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس مرض کے دہانے پر پہنچنے والے افراد اسے ٹال سکتے ہیں۔