راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور چھاونی کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اوراندرونی سیکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف نے افسروں سے خطاب میں آپریشن رد الفساد کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنز میں نوجوان افسروں اور جوانوں کی مثالی کارکرد گی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن رد الفساد ہمارے ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا، ہمارے سپاہی پاک فوج کی اصل طاقت ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربے نے ہماری فوج کو سخت جان بنادیا ہے اوراس تجربے نے ہمارے فوجیوں کو روایتی جنگ لے لیے بھی بہتر تیار کیا ہے۔