لاہور(خصوصی رپورٹ) گجرات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے پانچ دہشتگرد ہلاک کر دیئے جبکہ تین فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔گزشتہ رات گئے سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی تو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گجرات اور کھاریاں میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ،دہشتگردوں سے کلاشنکوف ، 3پسٹل اور کلر گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد ، ڈییٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔فوری طور پر مارے جانیوالے دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔
