چنیوٹ (رپورٹ:عامر صدیقی) چنیوٹ مےں 43 بیوی اور بچوں کی کفالت اور درجنوں افراد پر مشتمل کنبے کا سن کر مردم شماری ٹیم ششدر رہ گئی۔ چنیوٹ کا بہرام خان مردم شماری کے اعداد و شمار مےں پہلے نمبر پر آ گےا۔ بتاےا گےا ہے کہ کوئٹہ کے تینتےس بچوں والے جان محمد کے بعد اب ضلع چنیوٹ مےں تینتالےس بچے بچےوں بےویوں والے بہرام خان نے کم بچے خوشحال گھرانہ کے نعرے کو منوں مٹی تلے دفن کرنے کی انوکھی تارےخ رقم کر دی۔ چنیوٹ میں کنبے کے 43 افراد کی کفالت کرنے اور چار درجن کے قریب بیویاں بچے رکھنے والے بہرام خان نے مردم شماری ٹیم کو حیران کردیا۔ بہرام خان کی تین بیویاں‘ بارہ بیٹے‘ دس بیٹیاں اور پوتے پوتیاں ایک ہی گھر ایک ہی چھت اور ایک ہی چولہے سے پکنے والے پکوانوں سے بہترین اور خوبصورت زندگی گزر بسر کر رہے ہیں جبکہ اسی سالہ بہرام خان چوتھی شادی کا بھی خواہشمند ہے۔ بہرام خان نے چار درجن افراد کی کفالت کرتے ہوئے دور حاضر میں انوکھی مثال قائم کی ہے۔
تین بیویاں‘ 22بچے‘ چنیوٹ کا بہرام خان چوتھی شادی کا خواہشمند
