تازہ تر ین

خالد لطیف کی ٹربیونل کے سامنے پیشی ، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور(ویب ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹربیونل کے سامنے پیش ہوگئے۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان پر لگائے گئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے، اوپنر پر پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جن میں آرٹیکل 2.1.1، 2.1.2، 2.1.3، 2.1.3، 2.4.4 اور 2.4.5 شامل ہیں۔ٹربیونل نے فریقین کی مشاورت سے طریقہ کار طے کیا، پی سی بی 14 اپریل کو کرکٹر کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تفصیلات اور شواہد پیش کرے گا جس پر خالد لطیف کو 5 مئی کو جواب جمع کروانا ہو گا۔ پی سی بی 10 مارچ کو جوابی موقف دے گا۔ کیس کی حتمی سماعت 19 مئی سے روزانہ کی بنیادوں پر کی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain