تازہ تر ین

مریم نواز کا اپنے والد کیلئے اہم موقع پر دلچسپ ٹوئیٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکی اہلیہ کلثوم نواز نے اپنی شادی کی 46ویں سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا والدین کی شادی کی سالگرہ پر اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ محبت کی ہر کہانی خوبصورت ہے لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکی اہلیہ کلثوم نواز نے اپنی شادی کی 46ویں سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا اس موقع پر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف بھی موجود تھے۔ بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی نے نوازشریف اور خاتون اول کلثوم نواز کی شادی کی سالگرہ کی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی ہر کہانی خوبصورت ہے لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے اوراس دنیا میں کوئی شے مکمل (پرفیکٹ) نہیں لیکن آپ دونوں کا معاملہ مختلف ہے۔ ماشا اللہ 46 سال تک ایک ساتھ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ رسول خدا حضرت محمد مصطفی کا فرمان ِعظیم ہے کہ اس شخص کا ایمان سب سے بہترین ہے جس کا کردار عمدہ ترین ہو اور جو اپنی بیوی سے نرم رویہ رکھتا ہو۔ نوازشریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ والدین نے اپنے شادی کی 46 ویں سالگرہ دادی کے گھر میں منائی جس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے اور شادی کا کیک نوازشریف کے بہن بھائی لائے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain