تازہ تر ین

پنجاب پولیس یونیفارم بدل گیا لیکن حرکتیں نہ بدلیں ، محرر کی خاتون سے زیادتی

لاہور (کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاﺅن کے ماڈل تھانہ کے نائب محرر نے خاتون کو مبینہ طور پر تفتیش کے دوران زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کو تفتیش کیلئے ماڈل تھانہ لایا گیا تھا جہاں نائب محرر اعجاز نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں افسران کے سامنے پیش کر کے درخواست کی کہ یہ خاتون مکروہ دھندا چلا رہی تھی‘ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ تفتیش کے دوران متاثرہ خاتون نے ایس پی ماڈل ٹاﺅن کو اپنی کہانی سنا دی اور بتایا کہ گزشتہ رات محرر اعجاز نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مذکورہ ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے۔ جب پولیس کا پی ایس او نائب محرر کی گرفتاری کیلئے تھانے پہنچا تو وہ تھانے کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو چکا تھا تاہم تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ اے ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے بعد تمام حقائق جلد سامنے لائیں گے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی کہا تھا کہ واقعے کا علم ہوا ہے جس کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain