تازہ تر ین

اقبال ٹاﺅن دھماکہ

لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں سیوریج کا مین ہول زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 35سالہ شخص جاں بحق‘ 2زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ قلعہ گجر سنگھ سے 30سالہ نوجوان کی نعش برآمد۔ پولیس نے نعش کو مردہ خانہ جمع کروا کر ورثاءکو اطلاع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ ستلج بلاک کا رہائشی 35سالہ نوید گھر کا سیوریج خراب ہونے کے باعث اسے ٹھیک کر رہا تھا کہ مین ہول میں بھری گیس سے زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں نوید بھٹی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 2افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ دھماکے کی آواز سن کر مقامی رہائشی گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں واقع ہوٹل میں جہلم کا رہائشی الیاس نامی شخص ٹھہرا ہوا تھا جس کا علاج مقامی ہسپتال سے جاری تھا‘ رات گئے اچانک دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ جمع کروا دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کافی عرصہ سے بیمار تھا اور لاہور میں علاج کروانے کیلئے آیا ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain