سکھر / ڈہرکی (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کرکٹ کھیلنے نہیں عوامی سیاست کرنے والے ہیں اور ہمیشہ عوامی خدمت سرخرو ہوئے ہیں کیونکہ ہمارے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی خدمت کا درس دیا۔ پیپلزپارٹی عوامی و وفاقی پارٹی ہے جو کراچی سے کشمیر تک پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف سندھ کے سابق صدر بردار نادر اکمل خان لغاری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نادر اکمل لغاری سے یرا پرانا تعلق ہے۔ گھوٹکی کے عواام کو فائدہ ہوگا۔ وہ ڈہرکی میں سردا ر نادر اکمل خان لغاری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور شہید زندہ اور ہمارے ساتھ ہیں ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ پورے ملک کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ سردار نادر اکمل خان لغاری نے کہا کہ سندھ میں صرف پیپلزپارٹی کی سیاست ہے میں نے کبھی بھی مطلب کی سیاست نہیں کی اور نہ کروں
