تازہ تر ین

مصطفیٰ کمال نے تحریک شروع کر دی، مطالبات سامنے آگئے

کراچی( ویب ڈیسک) آج سے مسائل کے حل تک احتجاج، مصطفیٰ کمال نے تحریک شروع کر دی، طریقہ آکار بدلتے رہنے کا فیصلہ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائ کی متحدہ قائد پر بھی تنقید۔
چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے شہر قائد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حقوق دلانے کے لئے اپنی جانیں دیں گے، وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ بننے کیلئے نہیں آئے، لوگوں کے مسائل حل کئے بغیر یہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم احتجاجاً پریس کلب کے سامنے بیٹھنے جا رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے شہر میں 5 گاربیج سٹیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک 5 گاربیج ٹرانسفر سٹیشن نہیں بنیں گے، کراچی صاف نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور 5 اضلاع میں مختص کردہ جگہوں پر کچرا ٹرانسفر سینٹرز بنائے جائیں، شہر میں 15 منٹ کے فاصلے پر کچرا ٹرانسفر سٹیشنز بنائے جائیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئندہ نسلوں کو تباہ کرنے کیلئے کچرے کی مائینز بچھائی جا رہی ہیں۔مصطفیٰ کمال نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ فی الفور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے الگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام سے دشمنی نہیں کروں گا، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میئر آفس کو واپس کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے کا انبار ہے، ہم کسی کو پتھر نہیں مار رہے، ہم کراچی کی سڑکوں پر پرامن بیٹھے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے ایک ایک گھر میں نل کا پانی آنا چاہئے تاکہ ٹینکر مافیا سے جان چھڑوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور فیز 1 مکمل ہو بھی گیا تو بھی کراچی کے عوام کو پانی نہیں ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain