تازہ تر ین

ہائیکورٹ کااللہ ڈنو خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم

کراچی( ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے اللہ ڈنو خواجہ کو مقدمے کے حتمی فیصلے تک کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت عالیہ کو اللہ ڈنو خواجہ کی بر طرفی سے متعلق صوبائی کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے استدعا کی کہ کیس میں آئی جی سندھ کو ہٹانے پر حکم امتماع ختم کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا اور اس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے فیصلے تک اللہ ڈنو خواجہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔ کیس کی مزید سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain