تازہ تر ین

فخر امام انسانی سمگلنگ کیس میں ملوث نہیں

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ عاشیہ خان انسانی سمگلنگ کیس میں ملوث اپنے شوہرکی رہائی کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ عاشیہ خان نے ”خبریں“کوبتایا کہ میرا خاوند سیدفخرامام رضوی ملکہ ترنم نورجہاں کا پوتاہے جن کی پراپرٹی دیکھ کر حناامین نامی عورت نے ان سے دوسال قبل شادی کی جس نے یہ بھی ظاہرکیا کہ اس کا تعلق ایک مذہبی فیملی سے ہے لیکن درحقیقت حناامین دبئی میں مختلف قسم کے دھندوں میں ملوث تھی جس کی حقیقت واضح ہونے پر فخرامام نے حناامین کو گزشتہ سال فروری میں طلاق دے دی ۔ گزشتہ سال میری اور فخرامام کی شادی ہوگئی جس پر حناامین نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنالیا اور انے سابقہ شوہر کو سبق سکھانے کے لئے ان کے خلاف جھوٹے پرچے کرانا شروع کردیئے۔
کیونکہ اس نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ فخرامام اوراس کی فیملی کا جینا حرام کردے گی جس کے لئے اس نے جاویدخان نامی شخص کو اپناآلہ کار بنالیا۔ اور اس کی پشت پناہی کی وجہ سے میرے شوہر پر کئی جھوٹے مقدمات درج کرائے ۔ایک پرچے میں ان پر انسانی سمگلنگ کا الزام بھی لگایا گیا جس پر ایف آئی اے نے میرے شوہرکوگرفتارکرلیا۔عاشیہ خان نے مزیدبتایا کہ حناامین نے فخرامام کے خلاف28لاکھ روپے کی امانت رقم کا زبانی جھوٹا الزام لگاکر تھانہ اقبال ٹاﺅن میں بھی ایک مقدمہ درج کرایا۔ اس کے علاوہ بھی اس عورت نے دوکروڑ روپے خیانت کاایک اور جھوٹا پرچہ درج کرایا۔عاشیہ خان نے میرے شوہر کے خلاف چھ سے زائد جھوٹے پرچے کرائے گئے ہیں جو مختلف تھانوں میں درج ہین لیکن ان پر جتنے بھی الزام لگائے گئے ان میں صداقت نہیں ہے ،میرے شوہر نہ تو کبھی انسانی سمگلنگ میں اور نہ ہی کسی اور جرم میں ملوث رہے ہیں۔عاشیہ خان نے کہا کہ حناامین برے کردارکی حامل عورت ہے جو دبئی کے کلبوں میں ڈانس بار کے ساتھ ساتھ بہت سی غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے ،اس کا ساتھی جاویدخان ایک سابقہ ریکارڈ یافتی اورسزایافتہ ملزم ہے جو پاکستان سے لڑکیاں جسم فروشی کے لئے دبئی لے کرجاتاہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں جبکہ ان دونوں کو دبئی اور پاکستان کی کئی بااثرشخصیات کی سرپرستی حاصل ہے۔عاشیہ خان نے کہا میری چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف اور اعلیٰ پولیس افسران سے اپیل ہے میرے شوہر کے خلاف درج کرائے گئے تمام جھوٹے مقدمات کی فوری طورپراعلی سطح پرا نکوائری کرائی جائے تاکہ میرے شوہرکو رہائی مل سکے اور ان لوگوں کو بے نقاب کیا جاسکے جواس سازش میں ملوث ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain