تازہ تر ین

مشال خان قتل ….عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز

صوابی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل ایک سازش ہے اور پختونخواحکومت انصاف کے لیے آخر حد تک جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کیا گیا، اس سازش میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، جو بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس سے قبل پرویزخٹک نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جب کہ خوشی اس بات کی ہے کہ دینی ہوں یا سیاسی لوگ سب اس بات پرمتفق ہیں کہ جن لوگوں نے یہ سنگین جرم کیا انہیں سزا دی جائے۔ ہم اس کیس میں انصاف کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اس کے ذمہ دارپی ٹی آئی سے ہوں یا کسی بھی جماعت سے، ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہچائیں گے تاکہ آئندہ توہین مذہب کا الزام لگا کرکوئی کسی کو قتل نہ کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain