تازہ تر ین

ٹرمپ کا ”ایران“ سے جوہری ڈیل بارے اہم اعلان

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والی ایرانی جوہری ڈیل کے معیار پر ایران پورا نہیں اترا رہا ہے اور اس مناسبت سے ا±ن کی حکومت جلد ہی کوئی واضح موقف اختیار کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہاکہ ٹرمپ نے جوہری ڈیل کو انتہائی خراب معاہدہ بھی قرار دیا ۔ امریکی صدر نے اپنی قومی سلامتی کونسل کو جوہری ڈیل پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے تا کہ ا±س کی روشنی میں ا±ن کی حکومت اپنا موقف وضع کر سکے۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اس معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔ دو روز قبل بدھ کو امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی اس ڈیل کو ایک ناکام ڈیل قرار دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain